ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں716چھاپے٬ گرانفروشی پر19,000روپے جرمانہ عائد٬81 افراد گرفتار

پیر 24 اکتوبر 2016 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی716مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16دکانداروں کے چالان کیے جبکہ19,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے٬25افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر81افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی36افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :