Live Updates

دونومبر کو اسلام آباد میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گے٬عمران خان

دونومبر کامیچ قائد اعظمؒ کے پاکستان کیلئے ہوگا٬جو میری زندگی کا بہترین میچ ہوگا٬عدلیہ اور ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا٬ چیئرمین تحریک انصاف

پیر 24 اکتوبر 2016 19:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دونومبر کو اسلام آباد میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گے٬ دونومبر کامیچ قائد اعظمؒ کے پاکستان کے لیے ہوگاجو میری زندگی کا بہترین میچ ہوگا ۔ملاکنڈ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ کے نوجوانوں کو دیکھ کر نواز شریف پر ترس آرہا ہے٬دونومبر کامیچ قائد اعظمؒ کے پاکستان کے لیے ہوگاجو میری زندگی کا بہترین میچ ہوگا٬عمران خان کسی کے سامنے جھکا نہ پاکستانی قوم کسی کے آگے جھکے گی٬انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا٬ اسلام آباد کے شہری ملک کے لیے دھرنے میں شرکت کریں٬ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اپنے مستقبل کے لیے دونومبرکے دھرنے میں شریک ہوں٬اپنا حق مانگنے کیلئے ہم اسلام آباد آرہے ہیں٬دونومبرکو اسلام آباد میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل رحمان سخاکوٹ میں ایک ماہ سے جلسہ کی تیاریاں کرکے بھی آج پی ٹی آئی کے جلسہ جتنے ورکرز جمع نہ کراسکے۔ پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن کے کارکنان کو داد دیتا ہوں ۔ اس سے قبل عمران خان سابقہ ضلع ناظم مالاکنڈ اور پی ٹی آئی رہنماء حاجی فداء محمد کے رہاش گاہ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہمائوں سے ملاقات کی اور وہاں سے سیدھے جلسہ گاہ پہنچے جہاں جمع پی ٹی آئی کے ورکرز سے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف سن لیں اسلام آباد بند کرکے واپس نہیں جائیں گے ٬نواز شریف قوم کو پانامہ لیکس پر آپ کااستعفیٰ چاہئے قوم کا پیسہ ملک سے باہر لے جانے والوں کے ساتھ احتساب ہوگا۔

عمران خان نے کہاکہ اب ملک میں مزید کرپشن چلنے نہیں دیں گے۔ عمران خان سے قبل سخاکوٹ جلسہ سے شاہ محمود قریشی ٬ جہانگیر ترین ٬ پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن کے صدر محمود خان نے بھی خطاب کیا اور پی ٹی آئی کارکنان کو 2نومبر کے اسلام آباد لاک ڈاون کامیاب بنانے پر زور یا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات