Live Updates

عمران خان کولاک ڈاؤن نہیں کرنے دینگے۔طلال چوہدری،محمدزبیر

کسی نے غیرآئینی کام کیاتوسخت کاروائی کی جائیگی،تیسری قوت کاتاثردینے سے دھرنا کامیاب نہیں ہوگا،عمران خان کرپشن کے بادشاہ ہیں،چوہدری نثارنے عمران خان سے مرضی کا نام تجویزکرنے کی پیشکش کی تھی۔(ن)لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 18:20

عمران خان کولاک ڈاؤن نہیں کرنے دینگے۔طلال چوہدری،محمدزبیر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہاہے کہ عمران خان کو لاک ڈاؤن نہیں کرنے دینگے،کسی نے غیرآئینی کام کیا تو سخت کاروائی کی جائیگی،تیسری قوت کا تاثردینے سے دھرنا کامیاب نہیں ہوگا، عمران خان کرپشن کے بادشاہ ہیں،تاریخ میں پہلی آف شور کمپنی کے مالک عمران خان تھے،چوہدری نثارنے عمران خان سے مرضی کا نام تجویزکرنے کی پیشکش کی تھی۔

(ن)لیگی رہنماؤں طلال چوہدری اور محمدزبیرنے آج یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے۔طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آبادپرچرحائی کا سوچا جا رہاہے۔عمران اور شیخ رشید ایسا تاثردے رہے ہیں کہ جیسے تحریک کے پیچھے تیسری قوت ہے۔تیسری قوت کا تاثردینے سے دھرنا کامیاب نہیں ہوگا۔بغاوت اور ملک کا میج خراب کرنے کی اجازت پہلے دی نہ اب دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسروں کی تلاشی لینے والے اپنی تلاشی سے بچنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کو لاک ڈاؤن نہیں کرنے دینگے۔کسی نے غیرآئینی کام کیا تو سخت کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عمران نے عدالت کا مطالبہ کیا اب انکے احتجاج کا جوازنہیں بنتا۔احتجاج کا جوازبناکرنظام کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔طلال نے کہا کہ عمران خان کارکنوں سے 100روپے کا چندہ اکٹھا کررہے ہیں لیکن احتجاج پر کروڑوں کے خرچے ہوتے ہیں یہ پیسے کون دے رہاہے۔

محمدزبیرنے کہا کہ چوہدری نثارنے عمران خان سے مرضی کا نام تجویزکرنے کی پیشکش کی۔عمران خان نے ریٹائرڈافسرکانام تجویزکردیا۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزام تراشی کرنے والے عمران خان کرپشن کے بادشاہ ہیں۔تاریخ میں پہلی آف شور کمپنی کے مالک عمران خان تھے۔ہمیں بتایا جائے کہ کونسی کرپشن کی تحقیقات نہیں کی گئیں؟عمران خان کالے دھن کو سفید کرنے کا جواب دیں۔عمران سے پبلک فورم پر جواب مانگ رہے ہیں۔زبیر نے کہا کہ بتایا جائے کہ فلیٹ چھپا کررکھااور ٹیکس کیوں نہیں دیا۔ہم نے جو بل پیش کیا اس پر احتساب کیوں نہیں ہوگا۔پی ٹی رہنماء اپنی کرپشن کا جواب کیوں نہیں دیتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :