پولو ان پنک کا مقصد خواتین کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی دینا ہے٬نفیس باری

پیر 24 اکتوبر 2016 19:09

پولو ان پنک کا مقصد خواتین کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی دینا ہے٬نفیس ..
لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیز ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہیپی کائو چیز کمپنی کے مالک نفیس باری کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی شاندار طریقے سے اسی ایونٹ کا انعقاد کیا تھا اور اس سال بھی کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا نام پولو ان پنک کا مقصد ہی خواتین کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی دینا ہے اور اسی وجہ سے ہم اس کے ذریعے لوگوں تک پیغام پہنچائیں گے۔

علاوہ ازیں 12 ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ پول اے میں ایم ایم ایس کی ٹیم میں عرفان شیخ٬ سید حسن عباس٬ میاں حسین افتخار اور اعظم حیات نون ٬ ہیپی کائو چیزکی ٹیم میں سعد ارجمند بٹ٬ ابراہیم نوید شیخ٬ نفیس باری اور محمد عثمان ملک٬ ہنڈا چناب کی ٹیم میں رقیہ منظور٬ شہریار خان٬ فہد محمد نون اور احمد علی ٹوانہ٬ ڈیسکون کنسٹرکشن میں سمیر نوید/حسین منوں٬ طاہر اسلم اعوان٬ شاہ نواز ایازدرانی اور عمر اسجد ملہی٬ گارڈ گروپ میں فراست علی چٹھہ٬قدیراشفاق٬ احمد نواز ٹوانہ اور تیمور علی ملک جبکہ ریجاس کی ٹیم میں فیصل شہزاد٬ عبداللہ دائود٬ احسن جاوید شیر اور ڈاکٹر کامران زیدی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پول بی میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں حسن آغا خان٬ میاں خرم منیر٬ میرحذیفہ احمد اور صوفی محمد حارث٬ این واگ میں عادل یار ٹوانہ٬ ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر٬ ممتاز عباس نیازی اور تیمور مواز خان ٬ اولمپیاء کی ٹیم میں مصطفی عزیز٬مدثر خان نیازی٬ ابوبکر صدیقی اور عبدالرحمان منوں٬ شیر وڈ کی ٹیم میں چودھری حسن منصور٬ منیب منوں٬ میاں شہزاد عزیز اور احمد زبیر بٹ ٬ ایڈیسیو کی ٹیم میں علی الٰہی٬ المان جلیل اعظم٬ جمیل الرحمان باری اور بلال حئی اور ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں فیصل خان٬ بابر منوں٬ غلام مصطفی منوں اور صوفی محمد عامر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :