گول روٹی نہ بنانے پر بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں باپ کو سزائے موت ٬پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

لاش چھپانے کے جرم میں بھی پانچ سال قید با مشقت بھگتنا ہو گی٬ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان نے فیصلہ سنایا

پیر 24 اکتوبر 2016 18:36

گول روٹی نہ بنانے پر بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں باپ کو سزائے موت ٬پانچ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) سیشن کورٹ نے گول روٹی نہ بنانے پر بیٹی کو قتل کے جرم میں باپ کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ٬لاش چھپانے کے جرم میں بھی پانچ سال قید با مشقت بھگتنا ہو گی ۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان نے کیس کا فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

تھانہ شاد باغ نے 2015ء میں گول روٹی نہ بنانے پر بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کے جرم میں خالد محمود کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر رکھا تھا ۔

خالد محمود نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بیٹے سے مل کر لاش گھر سے دور چھپا دی تھی تاہم پولیس نے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کے دوران دونوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ مقتولہ کی والدہ نے اپنی مدعیت میں خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا جبکہ بیٹے کو معاف کر دیا تھا۔بیٹے نے موقف اپنا یا تھاکہ اس نے ڈر کے مارے لاش کو ٹھکانے لگانے میں والد کی مدد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :