لاہور ہائی کورٹ نے رواں تعلیمی سال میں ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں داخلوں کی اجازت دیدی

پیر 24 اکتوبر 2016 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی انتظامیہ کی درخواست پر لاہو ر ہائی کورٹ نے رواں تعلیمی سال میں تین سالہ ایل ایل بی پروگرام میں داخلوں کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاء کالج انتظامیہ نے کالج پرنسپل ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی کی ہدایت پر ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں داخلوں کے سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ میں سی ایم فائل کر رکھی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں فل بینچ نے عبوری حکم میں رواں تعلیمی سال میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کو تین سالہ ایل ایل بی پروگرام میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے ۔

داخلوں کی اجازت ملنے پر ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں داخلوں کے امیدوار اور لاء کے طلبائو طالبات نے ڈاکٹر شازیہ قریشی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں داخلوں کے شیڈول کیلئے جلد ہی اشتہار جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :