آئندہ ماہ راولپنڈی ڈویژن بھر کے بچوں کے مابین نعتیہ مقابلوں کاانعقاد کیا جائیگا٬مقصود علی قادری

پیر 24 اکتوبر 2016 18:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چیئرمین غوثیہ نعت کونسل مقصود علی قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ ماہ راولپنڈی ڈویژن بھر کے بچوں کے مابین نعتیہ مقابلوں کاانعقاد کیا جائیگا٬ اس موقع پر محمد صداقت علی بھٹی٬محمدصابر٬غلام علی گولا٬محمد اسدعلی قادری٬محمد اشتیاق نقشبندی٬محمد بلال علی قادری٬غضنفرعلی٬چاند بھائی٬محمدشاہداور غوثیہ نعت کونسل حمد و نعت اکیڈمی ویسٹریج کے بچوں نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہمیں ضلع راولپنڈی کی سطح پر بچوں کے مابین نعتیہ مقابلے کرائے جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور ایسے مقابلوں کاانعقاد مستقبل میں بھی کرانے کاسلسلہ جاری رکھا جائیگا جس کو مدنظررکھتے ہوئے بچوں میں نعت ؐ کے مقابلوں کیلئے اس بار راولپنڈی ڈویژن کاانتخاب کیا گیا ہے۔ ڈویژن بھر کے بچوں کے مابین مقابلے انشاء اللہ آئندہ ماہ غوثیہ نعت کونسل اور حمد و نعت اکیڈمی فیکٹری کوارٹر مغل آباد کے زیر اہتمام ادھڑا کے زیراہتمام کرائے جائیں گے۔