پتنگ بازوں کیخلاف کاروائی ٬ 08ملزمان گرفتار

پیر 24 اکتوبر 2016 18:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 420پتنگیں اور23ڈوریں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے مستقیم سے 200پتنگیں اور 02ڈوریں٬ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عبدالوحید اور عمر فاروق سے 153پتنگیں اور 06ڈوریں٬ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شیر زمان سے 30پتنگیں اور 02ڈوریں٬ تھانہ RAبازار پولیس نے شہزاد سے 20پتنگیں اور 10ڈوریں٬ تھانہ نیوٹائون پولیس نے جاوید سے 07پتنگیں اور 03ڈوریں٬ تھانہ بنی پولیس نے شعیب جاوید اور عبدالمحیض سے 10پتنگیںبرآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔