وزیر اعظم کی کوشش ہے کہ ملک میں تجارتی فضاء ہر لحاظ سے بہتر ہو ٬ایم این اے میاں عبدالمنان

پیر 24 اکتوبر 2016 18:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزچھوٹے تاجروں اور شہر کی چھوٹی انڈسٹری کیلئے ایک سنگ میل ہے ٬ اس کی افادیت سے انکار نہیںکیا جا سکتا ٬ذوالفقار احمد کہوٹ زیرک تاجر رہنما ہیں ٬ موجودہ حکومت تاجر دوست ہے ٬ وزیر اعظم پاکستان کی کوشش ہے کہ ملک میں تجارتی فضاء ہر لحاظ سے بہتر ہو۔

ان خیالات کا اظہار ایم این اے میاں عبدالمنان اور قومی اسمبلی کی ریونیو کمیٹی کے ممبر چیمبر کے دفتر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دفتر کے ماحول کو تاجروں کیلئے فائدہ مند قرار دیا اور چیمبر کی کائو شوں کو مثبت قرار دیا انہوں نے چیمبر کے صدر اور ممبران کو یقین دلایا کہ وہ وفاقی سطح پر کسی قسم کے مسائل پر اپنی بھرپور معاونت دیں گے تاکہ تاجرون کے مسائل حل ہوں٬ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت تاجر دوست ہے اور وزیر اعظم پاکستان کی کوشش ہے کہ ملک میں تجارتی فضاء ہر لحاظ سے بہتر ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیمبر کے صدر ذوالفقار احمد کہوٹ نے بتایا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے اور فلاح وبہبود کیلئے انکم ٹیکس کیسز میں میں مدد قائد اعظم انٹر نیشنل ہسپتال میں چیمبر کے ممبران کیلئے رعایتی پیکیج تعلیمی سہولیات کیلئے سٹی سکول سسٹم میں رعایتی سہولیات ترکش ایئر لائن میں بین الاقامی روٹس پر خصوصی ڈسکائونٹ اور کارپوریٹ انٹری شامل ہیں اس کے علاوہ چھوٹے تاجرون کے بزنس کو بڑھانے کیلئے نئی منڈیا متعارف کرانے کا عزم شامل ہیںمیاں عبدالمنان نے ان کائوشون کو سراہا چیمبر کے سینئر نائب صدر ندیم شیخ نے چیمر میں ان کی خصوصی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی حوسلہ افزائی کرتے رہیں گے۔