لاہور٬قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے پر نوازشریف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

پیر 24 اکتوبر 2016 18:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے پر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کو فریق بنایا گیا ہے درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سیال نے ایف آئی اے سے یکم نومبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :