لاہور٬بائیو گیس منصوبہ 2017سے قبل مکمل کرنے پر اتفاق

بائیو گیس منصوبے کیلئے گوالہ کالونیمنتخب٬ منصوبے کی تخمینہ جاتی رپورٹ مرتب کرنیکی ذمہ داری ایل ڈبلیو ایم سی کو سونپ دی گئی

پیر 24 اکتوبر 2016 18:01

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی مشیر خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بائیو گیس منصوبے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ منصوبہ2017سے قبل مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بائیو گیس منصوبے کے لیے گوالہ کالونی کا انتخاب کیا گیا ہے اور منصوبے کی تخمینہ جاتی رپورٹ مرتب کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے رپورٹ مرتب کرنے کی ذمہ داری ایل ڈبلیو ایم سی کو سونپی گئی ہے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے سے 11میگاواٹ بجلی پیدا کیجائے گی اجلاس میں ایس ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی بلال مصطفی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سیکرٹری ہائوسنگ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :