افغانستان ٬ سکیورٹی فورسز کا آپریشن ٬ 32 طالبان ہلاک ٬ 60 سے زائد زخمی

پیر 24 اکتوبر 2016 17:54

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں کم از کم 32 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ چاپوزجین کے طالبان کے زیر قابض ضلع فیض آباد میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 32 طالبان ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ (جاوید)