جعلی ڈگری ایگزیٹ کیس٬اسٹینڈنگ کونسل نے عدالت سے تیاری کیلئے وقت مانگ لیا

پیر 24 اکتوبر 2016 17:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) جعلی ڈگری ایگزیٹ کیس٬ایگزیٹ کی جانب سے ایف آئی اے کے خلاف پراپرٹی اور قیمتی آلات کے واپسی سے متعلق کیس میں اسٹینڈنگ کاونسل نے عدالت سے تیاری کے لیے وقت مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کی ایگزیٹ کی جانب سے راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسٹیٹ کی جانب سے اسٹینڈنگ کاونسل عدالت میں پیش ہوئے اسٹینڈنگ کونسل نے تیاری کے لیے وقت مانگ لیا عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آج بروز منگل تک وقت دے دیا۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :