شیخ رشید کی سینیٹر اعتزاز احسن سے ملاقات٬ موجودہ سیاسی صورت حال ٬ پانامہ لیکس کے معاملے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

پیر 24 اکتوبر 2016 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے ملاقات کی ۔ شیخ رشید نے انہیں 28 اکتوبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں شیخ رشید نے سینیٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورت حال ٬ پانامہ لیکس کے معاملے سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کے احتساب سے انکار اور اسلام آباد میں دھرنے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا شیخ رشید نے انہیں راولپنڈی میں 28 اکتوبر کو جلسے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جسے اعتزاز احسن نے قبول کرتے ہوئے شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ (جاوید)