چین نے دنیا کی تیزترین ٹرین تیار کرنے کا اعلان کر دیا

پیر 24 اکتوبر 2016 17:43

چین نے دنیا کی تیزترین ٹرین تیار کرنے کا اعلان کر دیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چین نے 600کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کرنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔چینی میڈیا کے مطابق چین میں ریلوے کنسٹرکشن سے وابستہ حکومتی ادارے نے دنیا کی تیزترین ٹرین تیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرین صرف ایک گھنٹے میں 600 کلومیٹر فاصلہ طے کرے گی۔

چینی انجینئرز ابتدائی طور پر اس ٹرین کا تجربہ جلد ہی کریں گے۔ یہ ٹرینیں مقناطیسی قوت سے چلیں گی۔ اس ٹرین کے ذریعے شہری بیجنگ سے شنگھائی صرف دو گھنٹوں میں پہنچ جایا کریں گے۔چینی انجینئرز 200 کلومیٹر فی گھنٹہ طے کرنے والی ٹرینیں بھی تیار کر رہے ہیں۔ ان ٹرینوں کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ دوسری ٹرینوں کی نسبت دس فیصد کم ایندھن استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :