چین کا فلپائن میں طوفان کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے ایک لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان

پیر 24 اکتوبر 2016 17:43

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چین کی حلال احمر نے فلپائن میں ہائیما طوفان کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے انسانی بنیادوں پر ایک لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین امداد کے علاوہ اضافی معاونت بھی فلپائن کو فراہم کرے گا ۔

(جاری ہے)

چین کا یقین ہے کہ فلپائنی حکومت کی قیادت میں عوام طوفان سے ہونے والے تباہ کن اثرات سے نمٹنے میں جلد ازجلد کامیاب ہوں گے اور معمول کی زندگی بحال ہو گی ۔ ہفتہ کے روز فلپائن میں آنے والے طوفان سے 33486خاندانوں سمیت 149659افراد بے گھر ہوئے تھے جنہیں 643محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔ طوفان کے باعث 16افراد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :