چینی صدر کا کیمرون کے ہم منصب سے ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

ٹرین حادثہ میں 79افراد جاں بحق ہوئے تھے

پیر 24 اکتوبر 2016 17:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے کیمرون کے ہم منصب پال بیا سے ہولناک ٹرین کے حادثہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی صدر کی جانب سے کیمرون کے صدر کو بھیجے جانے والے پیغام میں حادثہ سے زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی اہل خانہ کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز کیمرون میں ہونے والے ٹرین حادثہ کے نتیجے میں 79افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :