اسلامی یونیورسٹی کیلئے ترقیاتی منصوبہ منظور کروانے پر جامعہ کی قیادت اور خصوصی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ

پیر 24 اکتوبر 2016 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پلاننگ کمیشن کی طرف سے یونیورسٹی کے لیے اڑھائی ارب روپے کا ترقیاتی منصوبہ منظور کروانے والی خصوصی ٹیم اور جامعہ میں حال ہی میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے پلاننگ کمیشن سے خصوصی منصوبہ منظور کرانے والی ٹیم کی خدمات کوسراہا٬ اسی طرح انہوں نے یونیورسٹی کے حال ہی میں ترقی پانے والے افسران کو بھی مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کو ہم سب مل کر بام عروج تک لے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ا یسوسی ایشن کے صدر محمود الرحمن اور جنرل سیکرٹری رستم خان اور دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا ۔

انہوں نے خصوصی منصوبہ منظور کروانے پر متعلقہ ٹیم اور افسران کو بھی مبارکباد دی۔منصوبہ منظور کروانے والی ٹیم محمد اشرف ٬ مشیر پلاننگ اور پراجیکٹ ٬پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید٬ مشیر ریکٹر ٬صدر جامعہ برائے سائنسی امور٬ڈاکٹر عزیز الرحمن ٬ مشیر صدر جامعہ٬ جناب عامر اشتیاق ٬ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اور پراجیکٹ٬ سعدیہ شہباز٬ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور پراجیکٹ پر مشتمل تھی۔