آرمی چیف سے برطانوی مشیرقومی سلامتی کی ملاقات ٬ خطے کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مارک لائل گرانٹ کی خطے کی سیکیورٹی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکی تعریف

پیر 24 اکتوبر 2016 17:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی مشیر قومی سلامتی مارک لائل گرانٹ نے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے مشیر قومی سلامتی مارک لائل گرانٹ نے ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مارک لائل نے خطے کی سیکیورٹی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :