ْوزیراعظم سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی ملاقات٬ بہترین حج انتظامات پر سردار یوسف کی تعریف

وزارت مذہبی امور کے ملازمین کیلئے چار ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری ٬ مدینہ منورہ میں بھی حج ڈائریکٹوریٹ بنانے کا بھی اعلان ٬ اسلام آباد میں موجودحج ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کو ترقی دے کر ڈائریکٹوریٹ جنرل بنانے کاحکم

پیر 24 اکتوبر 2016 17:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیراعظم میاں نوازشریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی ملاقات٬ وزیراعظم نے بہترین حج انتظامات پر وفاقی وزیر مذہبی امور کو شاباش دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے ملازمین کیلئے چار ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دے دی٬ مدینہ منورہ میں بھی حج ڈائریکٹوریٹ بنانے کا بھی اعلان جبکہ اسلام آباد میں موجودہ حج ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کو ترقی دے کر ڈائریکٹوریٹ جنرل بنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

پیر کووزیراعظم میاں نوازشریف سے وفاقی وزیر مذہبی امورنے وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حالیہ بہترین حج انتظامات کے حوالے سے امورزیر بحث آئے٬ اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور مرزا سہیل عامر اور ڈی جی حج جدہ ساجد یوسفانی بھی موجود تھے٬ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت کرنا بھی اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اورآپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے آپ کو حاجیوں کی خدمت کا موقع عطا کیا٬ حج انتظامات پچھلے سالوں کے مقابلے میں انتہائی موثراور احسن انداز میں سرانجام دیئے گئے٬ وزیر اعظم نے آئندہ سال حجاج کرام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے مدینہ منورہ میں حج ڈائریکٹوریٹ بنانے کی منظوری دیدی٬ جبکہ اسلام آباد میں موجودہ حج ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کو ترقی دے کر ڈائریکٹوریٹ جنرل بنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

بہترین انتظامات پر وزارت مذہبی امور اورحج ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین کیلئے چار مہینوں کی اضافی تنخواہیں دینے کے بھی احکامات جاری کردیئے٬ جس پر وفاقی وزیر نے شکریہ ادا کیا(ع ع)

متعلقہ عنوان :