متنازع خبرپر اداروں کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے۔فرحت اللہ بابر

حکومتی ایوانوں میں لرزہ اور کھلبلی مچی ہوئی ہے،حالات ٹھیک نہیں لگ رہے،حکومت بھی جاسکتی ہے۔سینئررہنماء پیپلزپارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 17:18

متنازع خبرپر اداروں کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے۔فرحت اللہ بابر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء):پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ متنازع خبرپر اداروں کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے،حکومتی ایوانوں میں لرزہ اور کھلبلی مچی ہوئی ہے،حالات ٹھیک نہیں لگ رہے،حکومت بھی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے دھرنے سے متعلق اپنے پتے دکھا دیے ہیں۔عمران خان وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔متنازع خبرپر اداروں کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ حالات ٹھیک نہیں لگ رہے،حکومت بھی جاسکتی ہے۔حکومتی ایوانوں میں لرزہ اور کھلبلی مچی ہوئی ہے۔