نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کی طرف حصوصی توجہ دینی چاہیے٬ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں چین پاکستان سے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے ‘ خلیل طاہر سندھو

پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سی پیک کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے٬2018 تک توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جی لگا کر خوب محنت کرنا ہو گی‘صوبائی وزیر کی طلبا و طلبات کے وفد سے ملاقات

پیر 24 اکتوبر 2016 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کی طرف حصوصی توجہ دینی چاہیے٬حکومت پنجاب نے ٹیوٹا اور دیگر تعلیمی اداروں کے تعاون سے چینی زبان سیکھانے کے مختلف کورسز شروع کر رکھے ہیں ٬پنجاب حکومت نے بیشترطلبہ و طالبات کوچائینیز زبان سیکھنے کے لیے چین بھجوایا ہیں جبکہ رواں سال مزیدطلبہ و طالبات چین جا رہے ہیں٬ دوست ملک چین کی جانب سے ریکارڈ سرمایہ کاری کی جا رہی ہیں ٬ٹیکنالوجی کے شعبہ میں چین پاکستان سے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاھر سندھو نے نجی یونیورسٹی کے طلبا و طلبات سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

طلبا و طالبات نے پاک چین دوستی٬خطے کی صورتحال اور سی پیک کے حوالے سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے سوالات کیے۔خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ سی پیک معاہدہ خطے میں گیم چینجر کی اہمیت رکھتا ہیں٬اس سے پاکستان میں ترقی ٬ خوشحالی اور کامیابی کے نئے دور کا آغاز ہو چکاہیں۔

پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سی پیک کے منصوبوں پر کام تیزی سے جارہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہیں اور 2018 تک توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔انھوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جی لگا کر خوب محنت کرناہو گی٬ بدلتے ہوئے رجحانات سے آراستہ ہوئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔آخر میں طلبا و طالبات کے وفد نے صوبائی وزیر کو تعلیمی میدان میں جاری حکومتی منصوبوں سے متعلق اپنی آراء سے آگاہ کیا۔