سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس٬زیلی کمیٹی کی رپورٹ منظوری کے بعد ایوان بالا کو ارسال

پیر 24 اکتوبر 2016 16:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس پیر کو کمیٹی کے چیئرمین سعید غنی کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان سینیٹر سلیم ضیاء٬ سینیٹر گل بشرا٬ نواب سیف الله مگسی کے علاوہ متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز کے حوالہ سے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جو سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی طرف سے سینیٹر سلیم ضیاء نے پیش کی۔

کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور سفارش کی کہ سینٹ آئندہ اجلاس میں بل کی منظوری دے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ بھی سینیٹر شیری رحمن نے ایوان میں پیش کیا تھا جس پر قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے ذیلی کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی نے سیر حاصل بحث کے بعد بل پر رپورٹ مرتب کی اور قائمہ کمیٹی کو پیش کی جو کمیٹی نے منظور کرکے ایوان بالا کو ارسال کر دی۔