وزیر اعظم کے آنسو الوداعی ہیں ٬ معطل کر کے گھر بھیجا جائے تو شاید دھرنا رک جائے‘ بابر اعوان

جمہوریت میں احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے ٬تحریک انصاف کا دھرنا بھی جائز ہے‘ سابق وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

پیر 24 اکتوبر 2016 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) سابق وزیرقانون بابراعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے آنسو الوداعی ہیں ٬ معطل کر کے گھر بھیجا جائے تو شاید دھرنا رک جائے٬ جمہوریت میں احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے اور تحریک انصاف کا دھرنا بھی جائز ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کے آنسو الوداعی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد آنے والے انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔بابراعوان کاکہناتھاکہ حکومت کو چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اس تفتیش کا بتائیں جس کا وزیرداخلہ نے کہاہے۔ان کاکہنا تھاکہ پانامہ لیکس ہوں یا سکیورٹی لیکس ہوں٬ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ حکومت کو عوام معاف کردے گی۔ انہوں نے کہاکہ دھرنا روکنے کا واحد طریقہ یہ ہیکہ وزیراعظم کو معطل کرکے گھر بھیج دیا جائے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے دھرنے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے ۔