رواں ماہ میں مختلف سرچ آپریشنزکے دوران89اشتہاری گرفتار٬ بڑی مقدار میں منشیات اوراسلحہ برآمدکیاگیا٬ڈی پی او

پیر 24 اکتوبر 2016 16:34

لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ضلع بھرمیں رواں ماہ میں مختلف سرچ آپریشنزکے دوران89اشتہاری ملزم گرفتارجبکہ بڑی مقدار میں منشیات اوراسلحہ برآمدکرلیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ہمایوں مسعودسندھو نے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جھنگ پولیس کی جانب سے گرفتارکیے جانیوالے ملزمان میں قتل٬ ڈکیتی اور راہزنی کے 17٬ عدالتی مفرور 23٬ اے کیٹگری کے پانچ ٬ بی کیٹیگری کے 18 جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب 26 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اس عرصے کے دووران ناجائز اسلحہ رکھنے پر 36 مقدمات بھی درج کر کے پانچ رائفلیں٬ آٹھ بندوقیں٬ دو ریوالور٬ بائیس پسٹل اور کارتوس قبضے میں لئے گئے ہیں۔ پولیس نے رواں ماہ کے دوران 20کلو گرام سے زائد چرس٬ چار کلو گرام سے زائد افیون اور دیگر منشیات برآمد کر کے 49 مقدمات درج کئے ہیں۔ ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا عمل جاری رہے گا اور کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :