ھنگو ٬ دوآبہ سروزئی میں مسافر کوچ گہرے کھائی میں جا گری٬ڈرائیور جاں بحق٬10مسافر زخمی٬ہسپتال منتقل

پیر 24 اکتوبر 2016 16:26

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء)دوآبہ سروزئی میں مسافر کوچ گہرے کھائی میں جا گری۔ڈرائیور جاں بحق۔10مسافر زخمی۔ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوآبہ پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز مساف کوچ روٹین کے مطابق ہنگو سے دوآبہ کی طرف جا رہا تھا کہ سروزئی کے مقام پر اچانک بے قابوں ہو کرگہرے کھائی میں جا گری۔جس کے نتیجے میں ڈرائیور عمر سعید ولد نصیب سکنہ ناران ٹل موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مسافر کوچ میں سوار 10مسافر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر طبعی امداد کے لئے ہنگو ہسپتال منتقل کر دیا ۔تا ہم ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔