نیب بلوچستان نے ملک سے بدعنوانی ٬کرپشن کے خاتمے کیلئے میڈیا ہاوسز کے درمیان مختصر دورانئے کی فلمز کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کردیا

مقابلے میں پہلی ٬دوسری ٬تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے خوش نصیبوں کو نقد انعامات دیئے جائینگے٬شفافیت یقینی بنانے کیلئے شعبے کے نامور اساتذہ کو انٹریز بھیجی جائینگی مقابلوں کے اہتمام سے تمام طبقات کی کرپشن ٬بدعنوانی کیخلاف ذہن سازی کیلئے فکر کی نئی راہ کھلے گی٬ لوگ کرپشن کیخلاف مثبت راہ کا تعین کرسکیں گے٬ ڈی جی نیب بلوچستان

پیر 24 اکتوبر 2016 16:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) معاشرے سے بدعنوانی کے عفریت کے خاتمے اور عوام میں شعور وآگاہی اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی احتساب بیورو نے میڈیا ہاوسز کے مابین مختصر دورانیے کی فلمز کے مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے٬ مقابلے میں پہلی ٬ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو بالترتیب 70000ہزار50000 ہزار اور 30000 ہزارکے نقدانعامات دئیے جائیں گے۔

سال 2015 میں نیب کے زیر اہتمام مقابلوںمیں موصول ہونے والی مختصر دورانیے کی فلمز کی پی ٹی وی پر اسکرینگ کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے امسال بھی مقابلے میں حصہ لینے والے میڈیا ہاوسز کی معیاری فلمز کو پی ٹی وی پر چلوانے کا اہتمام کیا جائیگا تاکہ عوام الناس کو شامل کر کے بد عنوانی کے خلاف شعور و آگاہی کی مہم کو مہمیز کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

نیب بلوچستان کے میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد معاشرے سے کرپشن کے ناسور کا مکمل خاتمہ اور عوام الناس میں اس لعنت کے خلاف شعور و آگاہی اور بدعنوانی کے خلاف رویوںاور اخلاقی مزاحمت کی شعوری تحریک کو پیدا کرنا ہے۔

مذکورہ مقابلوں کیلئے خواہشمندفلم ساز ٬ قلمکار اور پروڈیوسرز بد عنوانی کو موضوع بنا کر اصلاح احوال کے جذبے سے برائی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔مقابلوں میں حصہ لینے واے میڈیا ہاوسزکرپشن کے موضوع پرپانچ سے دس منٹ دورانیے کی فلم کی ایک کاپی نیب بلوچستان آفس 25نومبر سے پہلے تک جمع کر وا سکتے ہیں۔ جبکہ مذکورہ فلمز نیب بلوچستا ن کے ای میل ایڈریس [email protected] پربھی میل کی جا سکتی ہیں ۔

مقابلوں میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے ملک کے نامور اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائینگی ۔کامیاب قرار پانے والے میڈیا ہاوسز کو 9 دسمبر عالمی اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر کیش انعامات دیئے جائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان طارق محمود ملک نے مختصر دورانیے کی فلمز کے پیشہ ورانہ مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام مکتبہ فکر کے افراد میں شعوری آگاہی پیدا کرنے کے لیے جاری مہم میں یہ مقابلے حوصلہ مند اقدامات ثابت ہونگے اور میڈیا تک رسائی رکھنے والے تمام طبقات کی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زہن سازی کے لیے فکر کی ایک نئی راہ کھلے گی اور لوگ کرپشن کے خلاف مثبت راہ کا تعین کرسکیں گے ان مقابلوں کے باعث مقامی وقومی میڈیا میں کرپشن اور بدعنوانی کے بہت سے ایسے پوشیدہ منفی مضمرات بھی سامنے آئینگے جو بظاہر عوام کی نظر سے پوشیدہ ہیں جبکہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مثبت تجاویز بھی سامنے آئینگی جس کی روشنی میں شعوری آگاہی مہم کو مزید موثر خطوط پر استوار کیا جاسکے گا۔

دریں اثناء نیب میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق کرپشن کے خلا ف اپنا کردار ادا کرنے اور معاشرے میں بد عنوانی کی لعنت کے خاتمے میں دلچسپی رکھنے والے میڈیا ہاوسز٬ اور قلمکاراحتساب بیورو کے زیر اہتمام ان مقابلوں کے بارے میںمزید معلوما ت ا ور معاونت کیلئے قومی احتساب بیوروبلوچستان کے میڈیاایکسپرٹ عبدالشکور خان سے فون نمبر 0819202532 موبائل نمبر0301-3774120پرحاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :