قلات ٬سوراب میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ٬موٹر سائیکل سوار جاںبحق ٬ڈرائیور فرار

پیر 24 اکتوبر 2016 16:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) قلات کے علاقے سوراب گاڑی اور موٹر سائیکل میںتصادم٬موٹر سائیکل سوار جاں بحق ٬سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کو قلات کے علاقے سوراب کے قریب زہری سے کوئٹہ جانے والی ٹویوٹا گاڑی اور موٹر سائیکل میں اچانک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ماسٹر علی موقع پر ہی جاںبحق ہوگیاجبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا٬لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال سوراب منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ٬مزید تفتیش لیویز فورس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :