فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے کی تربت میں کارروائی

کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص گرفتار ٬اسلحہ برآمد٬ترجمان ایف سی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے کی تربت کے علاقے تمپ میں کارروائی٬کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص گرفتار ٬اسلحہ برآمد ٬ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان اور حسا س ادارے نے تربت کے علاقے تمپ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7عدد آر پی جی سیون راکٹ ٬5عدد ہینڈ گرنیڈ ٬ایس ایم جیز٬3عدد فیوز ٬2عدد پستول اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا٬گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :