وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نادر حسین خواجہ کی فردوس اتحاد وفد کے ہمراہ شہید ملت لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری

پیر 24 اکتوبر 2016 16:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نادر حسین خواجہ نے فردوس اتحاد کے وفد کے ہمراہ شہید ملت خان لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری دی٬ فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سیکرٹری فردوس اتحاد حاجی غلام محمد خان٬ ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن پروفیسر ضمیر احمد کھوسو٬ وزیر اعلیٰ سندھ انسپکشن ٹیم کے رکن غلام یاسین٬ کے ڈی اے آفیسر کلب کے اسپورٹس سیکرٹری ایم نسیم٬ ایتھلیٹ امبیرین خان ٬اسپورٹس شخصیات اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نادر حسین خواجہ نے کہا کہ شہید ملت خان لیاقت علی خان نے قوم کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی بانیان پاکستان اور اپنے شہداء کے مشن کو تکمیل تک پہنچا کر ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی جدوجہد پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ٬ شہید ملت خان لیاقت علی خان٬ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :