جسٹس اقبال حمید الرحمان مستعفی ہونے پر مبارک باد کے مستحق ہیں٬ عاصمہ جہانگیر

ججز کی ٹائیاں کھینچنے اور عدالتی عملے کو لہو لہان کرنے والے وکلاء کسی صورت برداشت نہیں٬میڈیا سے گفتگو

پیر 24 اکتوبر 2016 16:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)سپریم کو رٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیرنے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان مستعفی ہونے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔جج کے مستعفی ہونے سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھا کہ جوڈیشری میں وضع داری ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کیفے ٹیریا میںمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار دیگر جج بھی مستعفی ہوں۔اگر عدلیہ میں غیر قانونی بھرتیوں کی جائیں تو اس عدالت میں انصاف کے لیے کون جائے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان مستعفی ہونے پر مبارک باد کے مستحق ہیں٬جج کے مستعفی ہونے سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھا کہ جوڈیشری میں وضع داری ہے٬ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز کی کوریج کی اجازت ہونی چاہئے٬ میڈیا بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے صرف سنجیدہ الزامات والے ریفرنسز کی کوریج کرے٬اکثر ججز کے خلاف اوٹ پٹانگ ریفرنسز بھی دائر ہوئے ٬ بے کار الزامات کی سرخیاں نہیں لگنی چاہئیں٬ عاصمہ جہانگیر نے بتایا کہ بار کونسلز بھی اپنی ڈسپلنری کمیٹی کو فعال بنائیں اور وکلا کے خلاف شکایات پر ایکشن لیں٬ وکلاء برادری کوغلط کام پر غلط وکیل کے ساتھ نہیں کھڑا ہونا چاہئے٬ججز کی ٹائیاں کھینچنے اور عدالتی عملے کو لہو لہان کرنے والے وکلاء کسی صورت برداشت نہیں۔

( مہر علی خا ن)