فہد ملک قتل کیس٬تیسرا نامزد ملزم ہاشم خان سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 24 اکتوبر 2016 16:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے تیسرے نامزد ملزم ہاشم خان کو شناخت پریڈ کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت ملزم کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فہد ملک قتل کیس کے تیسرے نامزد ملزم ہاشم کو دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج سہیل اکرام کے روبرو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون کی برآمدگی مقصود ہے اس لئے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے ملزم ہاشم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملز م کا میڈیکل کرانے کا بھی حکم دیدیا۔ مقدمے کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کے وکیل نے بھی عدالت سے ملزم ارشد کا میڈیکل کرانے کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم ہاشم کو اکتیس اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :