وزیر اعظم کا بہترین حج انتظامات کرنے پر وزارت اور ڈائریکٹوریٹ ملازمین کو چار ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا حکم

پیر 24 اکتوبر 2016 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے اسلام آباد میں حج ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل اور حج کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر وزارت اور ڈائریکٹوریٹ ملازمین کو چار ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ملاقات ہوئی جس میں سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر اور ڈی جی جدہ ساجد یوسفانی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے بہترین حج انتظامات پر وزارت مذہبی امور کی تعریف کی اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے حاجیوں کی خدمت کا موقع ملنا آپ کی خوش قسمتی ہے توقع ہے آئندہ سال کے انتظامات سے موجودہ سے بھی بہتر ہوں گے وزیر اعظم نے مدینہ منورہ میں حج ڈائریکٹوریٹ بنانے کی منطوری دے دی اور اسلام آباد میں حج ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل بنانے کا حکم دیا اور بہترین انتظامات پر وزارت اور ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کو چار ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کی ہدایت بھی کی ۔(جاوید)

متعلقہ عنوان :