لیاری میں سرچ آپریشن ۔ گینگ وار کے 2 ملزمان گرفتار

پیر 24 اکتوبر 2016 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کے 2 ملزمان کاشف ریمبو اور اسماعیل تمبیلی کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لیاری کے علاقوں کھڈا مارکیٹ ٬ دبئی چوک اور پھول پتی لین میں سرچ آپریشن کیا٬ پولیس کے مطابق ملزم کاشف بابالاڈلہ کے کوئلہ گودام کا کمانڈر ہے اور 6افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ملزم اسماعیل تمبیلی وصی لاکھو گروپ کاکھڈا مارکیٹ کا کمانڈر ہے۔ملزم اسماعیل تمبیلی ساتھیوں کے ساتھ ہمراہ بسوں سے مسافروں کو اغوا کرکے لاشیں ندی میں پھینکے میں ملوث ہے۔تینوں ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :