سندھ ہائیکورٹ٬چیرمین میٹرک بورڈضمانت درخواست کی سماعت31اکتوبر تک ملتوی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں چیرمین میٹرک بورڈکوطبی سہولت کی فراہمی اور ضمانت کی درخواست کی سماعت31اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔پیر کو سماعت کے موقع پرانواراحمد زئی کی صحت کی جانچ سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

عدالت نی31اکتوبرتک سیکرٹری صحت سے میڈیکل بورڈ رپورٹ اورتفتیشی افسر کوطلب کرلیا۔نیب کے مطابق انواراحمد زئی پرکرپشن کے سنگین الزامات ہیں٬ملزم نے اختیارات کے ناجائزاستعمال٬غیرقانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کونقصان پہنچایا٬ انوار احمد زئی کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :