ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت اکیس نومبر تک ملتوی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت گواہوں کی عدم موجودگی کے سبب اکیس نومبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی ٬دوران سماعت وکیل صفائی کی جرح پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم منہاج قاضی کی شناخت پریڈ انکے روبرو ہوئی٬یہ کہناغلط ہے کہ شناخت پریڈ اور گواہوں کے بیان کے موقع پر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔

عدالت نے مدعی کی عدم موجودگی کے حوالے سے تفتیشی افسر سے استفسار کیا جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ شاہد حامد کی اہلیہ شہنازحامدکے عزیزبیمارہیں ٬وہ بیرون ملک ہیں۔عدالت نے انسپکٹرسرور کی درخواست پرسماعت 21نومبرتک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :