انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے٬سیکرٹری الیکشن کمیشن

پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر موجود جبکہ رزلٹ منجمنٹ سسٹم کے زریعے تمام نتائج کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بنایا جائے گا٬ بابر یعقوب ملک

پیر 24 اکتوبر 2016 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ملک نے کہاہے کہ انتخابات کو صاف شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے ٬اگلے انتخابات میں تمام تر پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر موجود ہونگی جبکہ رزلٹ منجمنٹ سسٹم کے زریعے تمام نتائج کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بنایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوںنے الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم اور رزلٹ منجمنٹ سسٹم کے دوروزہ ٹریننگ ورکشاپ سے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر چاروں صوبوں کے ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی سمیت 20افسران نے شرکت کی سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن انتخابات کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور انتخابات میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹرجنرل آئی ٹی خضر عزیز نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ سال کے انتخابات میں ایس ایم ایس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تھاجس کے زریعے ووٹرز کو اپنے پولنگ سٹیشنز سے متعلق معلومات فراہم کی گئی تھی انہوںنے کہاکہ موجودہ ٹریننگ ورکشاپ میں انتخابات کے دوران جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق صوبائی آئی ٹی افسران کو تربیت دی جا رہی ہے جس کے بعد یہ تربیت صوبوں کی سطح پر تمام اضلاع کے الیکشن افسران اورڈیٹا انٹری اپریٹرز کو تربیت دی جائے گی انہوںنے کہاکہ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے تحت پورے ملک میں قائم پولنگ سٹیشنوں کا مکمل ڈیٹا بمعہ تصاویرلیاجائے گا اور اسے الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر ڈال دیا جائے گااور الیکشن کے دنوں میں جو بھی ووٹر ایس ایم ایس کے زریعے اپنا ووٹ چیک کرے گاتو اسے اپنے پولنگ سٹیشن کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل ہوسکے گی انہوںنے بتایا کہ ٹریننگ کے دوسرے حصے میں رزلٹ منجمنٹ سسٹم کے بارے میں تربیت دی جائے گی انہوںنے بتایاکہ گذشتہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کا رزلٹ منجمنٹ سسٹم فیل نہیں ہوا تھابلکہ ریٹرننگ افسران پر اس کو لازمی استعمال کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں تھی انہوںنے کہاکہ اب باقاعدہ قانون سازی کے زریعے رزلٹ منجمنٹ سسٹم کو لازمی کر دیا جائے گا اور اگلے انتخابات کے تمام تر نتائج رزلٹ منجمنٹ سسٹم کے تحت ہونگے ۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :