وزیراعظم گھر چلے جا ئیں تو معاملات درستگی کی طرف جاسکتے ہیں۔با بر اعوان

پیر 24 اکتوبر 2016 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) ممتاز قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی آنکھوں سے نکلنے والے آنسو پاکستان کے غریب عوام کی ہمدردی میں نہیں بلکہ پانامہ لیکس کے معاملے پر نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آنکھوں سے نکلنے والے آنسوئوںکی نوبت وزیراعظم خود لے کر آئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر وزیراعظم گھر چلے جاتے یا اب بھی چلے جائیں تو معاملات درستگی کی طرف جاسکتے ہیں۔ لیکن لگتا یہی ہے کہ وزیراعظم وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :