شہبازشریف سرکاری ہسپتالوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو سلجھانے کے لئے متحرک

پیر 24 اکتوبر 2016 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے میں سرکاری ہسپتالوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو سلجھانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے آج سے اضلاع کی سطح پر اجلاس بلانے کافیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلائے جانیوالے ان اجلاسوں کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب خود کریں گے۔ جبکہ ان اجلاسوں میں پنجاب بھر کے ای ڈی اوز ہیلتھ ہر ضلع میں واقعہ سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس محکمہ ہیلتھ پنجاب کے دونوں سیکرٹری شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب یہ فیصلہ مختلف سرکاری ہسپتالوں کے حالیہ دوروں میں سامنے آنیوالی ہسپتالوں کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔ ان اجلاسوں میں جس میں ہر ضلع کا کمشنر اپنے ضلع کے اجلاس میں شرکت کیاکرے گا میں مریضوں کو سہولتوں کی فراہمی ڈاکٹروں اور نرسوں کی حاضری سمیت ہسپتالوں کے دیگر امور کاجائزہ لیاجائے گا۔ اور ناقص انتظامات پر وزیراعلیٰ خود کارروائی کریں گے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر سرکاری ہسپتال کے ایم ایس کو گریڈ17کے اختیارات سمیت ہر قسم کے انتظامی اختیارات پہلے ہی دئیے جاچکے ہیں۔(قیوم زاہد)