Live Updates

دونومبرکوکشتیاں جلاکراسلام آبادپہنچیں گے۔عمران خان

ڈاکوؤں کے کپتان نوازشریف سے 2نومبرکوٹاس کرونگا،یہ میچ پاکستان کے مستقبل کا میچ ہوگا،احتجاج ہمارا آئینی حق ہے اگر غیر آئینی حرکت ہوئی تو شریف برادران اور پولیس خود ذمہ دار ہوگی،شریف برادران پہلے تو جدہ چلے گئے تھے اب جدہ نہیں جاسکیں، نوازشریف کو اب تلاشی یا استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مالاکنڈمیں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 16:10

دونومبرکوکشتیاں جلاکراسلام آبادپہنچیں گے۔عمران خان

مالاکنڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے کپتان نوازشریف سے 2نومبرکوٹاس کرونگا،یہ میچ پاکستان کے مستقبل کا میچ ہوگاجس میں فیصلہ ہوگا کہ یہ پاکستان قائداعظم کا ہے یاڈاکوؤں کا ہے،پنجاب پولیس سے کہتا ہوں کہ ہمارااحتجاج پرامن ہوگا،احتجاج ہمارا آئینی حق ہے آپکو کسی قسم کی غیر آئینی حرکت نہ کرنا اگر کیا تو شریف برادران اور پولیس خود ذمہ دار ہوگی،شریف برادران پہلے تو جدہ چلے گئے تھے اب جدہ نہیں جاسکیں، نوازشریف کو اب تلاشی یا استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔

انہوں نے آج یہاں مالاکنڈمیں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے 21سال کھیلوں کی گراؤنڈزمیں گزرے،بڑے بڑے مشکل میچ کھیلے،ہندوستان میں انکے ایمپائروں کے باوجودمیچ جیتا،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز گئے تو سرخرو ہوکرآئے۔

(جاری ہے)

ایک اطرف میری ٹیم پاکستان کا نوجوان،پی ٹی آئی کے کارکن،مزدور،کسان،خواتین اور محنت کش جو کہ انصاف چاہتے ہیں۔

جبکہ دوسری طرف مخالف ٹیم جس میں ڈاکوؤں کا کپتان نوازشریف جس سے میں ٹاس کروں گا۔جبکہ وائس کپتان اسفندیارایزی لوڈنمبر دو جبکہ تیسرا آصف زرداری ملک کیلئے بڑی بیماری ہے،چوتھا مولانا فضل الرحمن اور اچکزئی ہیں۔مالاکنڈ ڈویثرن میں ایک آدمی ہے وہ کون ہے؟جو دس سال پہلے ایک کنٹریکٹر تھا وہ امیر مقام ہے جو اربوں پتی ہے۔جبکہ اکرم درانی بھی کرائے کے مکان میں رہتا تھا وہ بھی ارب پتی ہے،یہ بھی فیلڈ میں آئے گا۔

یہ سب نوازشریف کی ٹیم کا حصہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میچ پاکستان کے مستقبل کا میچ ہوگا۔اس میں فیصلہ ہوگا کہ یہ پاکستان قائداعظم کا یا ڈاکوؤں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان بنائینگے جہاں عمران خان نہ کسی کے سامنے کبھی جھکا اور نہ قوم جھکے گی۔علامہ اقبال کا پاکستان بنائینگے دوقومی نظریہ والا پاکستان بنائینگے۔جہاں عدل وانصاف ہوگا۔

اللہ نے پاکستان کو بارہ موسم دیے،نعمتوں سے نوازا ہے۔لیکن ایک ملک کا حکمران خود بھی پیسہ باہر لیکر جائے اور باہر چوری کا پیشہ پاکستان میں بھی نہ لاسکے تو اس ملک کا مستقبل کیا ہوگا؟مستقبل تب ہوگا،جب ادارے غیرجانبدار ہوں،سکولوں اور ہسپتالوں میں پرائیویٹ والوں جیسی سہلوتیں ملیں۔پاکستان ایک نظریے کے تحت بنا تھا،کشتیاں جلا کراسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 10لاکھ لوگ اسلام آباد لیکر جائینگے۔جب اتنے لوگ ہونگے تو پھر حکومت نہیں چل سکے گی۔نوازشریف آپ کو تلاشی یا پھر استعفیٰ دینا ہوگا۔عمران خان نے کہاکہ انہوں نے دھمکیاں دیں کہ ہم احتجاج نہیں ہونے دینگے۔لیکن پنجاب پولیس کو پیغام دینا چاہتا ہوں۔خیبرپختونخواہ کی پولیس نے کسی کا کبھی پرامن احتجاج نہیں روکاتو آپ کو بھی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ ہمارا آئینی حق ہے آپکو کسی قسم کی غیر آئینی حرکت نہ کرنا اگر کیا تو شریف برادران اور پولیس خود ذمہ دار ہوگی۔

اگر کچھ کیا تو شریف برادران سے کہتا ہوں کہ پہلے تو آپ جدہ چلے گئے تھے اب جدہ نہیں جاسکیں۔ نوازشریف کو اب تلاشی یا استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔اسلام آباد کے لوگوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ڈپلومیٹ کو کسی قسم کی فکر کی ضرورت نہیں،ایمبولینسزکو بھی جگہ دینگے۔جانوروں کے حقوق نہیں انسانوں کے حقوق ہوتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات