شہبا زشریف نے اپنے جہاز کے چیف پائلٹ کو پائلٹ کے فلائنگ الائونس کی منظوری دے دی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے جہاز کے چیف پائلٹ کو پائلٹ اور پائلٹ کے فلائنگ الائونس کی منظوری دے دی ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف پائلٹ کو 6لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ6لاکھ روپے ماہانہ فلائنگ الائونس ملے گا پائلٹ کو4لاکھ50ہزار روپے ماہانہ اور کوپائلٹ کو سوا 3لاکھ روپے ماہانہ فلائنگ الائونس ملے گا فلائنگ الائونس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔(اے ملک)