لاہورہائیکورٹ٬پولیو ورکر کی معطلی کا حکم معطل

پیر 24 اکتوبر 2016 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے بغیر کسی محکمانہ انکوائری کے ایک پولیو ورکر کو ملازمت سے معطل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے متاثرہ پولیو ورکر کی معطلی کے حکم کو معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نصیر کو ریکارڈ کے ساتھ آج ہائیکورٹ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔(اے ملک)