فیصل آباد ٬مسلح ڈاکوئوں کی مزاحمت کرنے پر پھل فروش قتل

پیر 24 اکتوبر 2016 16:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر پھل فروش کو فائرنگ کرکے قتل‘کردیا٬جبکہ موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے یارن مارکیٹ کے تاجر سے ساڑھے چار لاکھ روپے چھین لے ‘ آن لائن کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے 6چک کمال پور کے نزدیک صبح سویرے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر غلام علی سے ہنڈا125موٹر سائیکل نمبری 4373 ایل اے کے ‘ 9ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ‘ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے گئو شالہ موڑ کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دھاگے کا کارو بار کرنے والے زاہد ریاض سے گن پوائنٹ پر ساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم چھین لی اور فرار ہو گئے ‘ اے بی سی روڈ پر رات گئے مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر پھل فروش کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے‘ بتایا گیا ہے کہ محلہ مدن پورہ ضلع جھنگ کا رہائشی پچاس سالہ افتخار حسین ولد غلام حسین فیصل آباد میں اپنے عزیزوں کے گھر رہائش پذیر تھا اور وہ اے بی سی روڈ پر اجمیر میرج ہال کے نزدیک ریڑھی پر فروٹ فروخت کرتا تھا ‘ گزشتہ رات گئے نامعلوم ڈاکوئوں نے اسے لوٹنا چاہا اور مزاحمت کرنے پر گولیاں مار دیں ‘ افتخار حسین کو ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :