فہد قتل کیس: ملزم ہاشم خان 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 24 اکتوبر 2016 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے فہد ملک قتل کیس کے نامزد تیسرے ملزم ہاشم خان کی شناخت پریڈ کے لئے عدالت میں پیش کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام کے روبرو پیش کیا گیا اورعدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔اس موقع پرملزم کے وکیل راجہ شاہد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی طبیعت خراب ہے جس پر عدالت نے 31اکتوبر تک سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اورعدالت نے حکم دیا کہ ملزم کا میڈیکل بھی کرایا جائے ۔واضح رہے کہ پولیس کے مطابق اسلحہ اور موبائل فون کی برآمدگی مقصود ہے ۔

متعلقہ عنوان :