بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت7 نومبر تک ملتوی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) بلیو ایریا میں فائرنگ کرنیوالے ملزم سکندر کی دہشت گردی عدالت میں پیشی ٬ عدالت کے جج رخصت ہونے کے باعث مقدمے کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر سات نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی ان دنوں رخصت پر ہیں جس کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کی جارہی ہے ٬ ملزم سکندر اور اس کی اہلیہ نے بلیو ایریا میں اسلحہ کی نوک پر کئی گھنٹوں تک وفاقی پولیس سمیت پوری شاہراہ کو اپنے حصار میں لئے رکھا تھا جس کے باعث دونوں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :