ْسرگودہا ٬ پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ 28 اکتوبر سے شروع کئے جانے کا امکان

پیر 24 اکتوبر 2016 16:16

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ 28 اکتوبر سے شروع کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے بھی گرفتاریوں کی صورت میں تھانوں کے گھیرائو پر غور شروع کردیا ہے تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں دھرنا پر امن ہوگا اگر حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا تو پاکستان تحریک انصاف تھانوں کا گھیرائو بھی کرسکتی ہے جس کیلئے انصاف ٹائیگر فورس کے تمام کارکنان ہر صورت میں گرفتاریوں سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ہر صورت میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کارکنوں کو گرفتار کرنے پر غور کررہی ہے کیونکہ اسلام آباد کو بند کرنے سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی اس لئے مجبوراً حکومت کارکنوں کی گرفتاری کا قدم اٹھا سکتی ہے۔