سوراب ٬ تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پیر 24 اکتوبر 2016 16:16

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) سوراب کے علاقے میں تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوراب کے علاقے میں نیشنل ہائی روڈ پر تیز رفتار وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار علی مراد موقع پرہلاک ہو گیا مقامی انتظامیہ نے ویگن قبضے میں لے لی اور لاش ہسپتال پہنچا دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مزید کا رروائی سوراب انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :