کوئٹہ ٬کالعدم تنظیم کا دہشتگردگرفتار

پیر 24 اکتوبر 2016 16:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے تمپ کے علاقے میں کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے راکٹ لانچر٬ دستی بم اور دیگر اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے تربت کے علاقے تمپ میں ناصر آباد کے قریب کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 7 عدد آر پی جی سیون راکٹ ٬5 عدد دستی بم٬ ایس ایم جی ٬3 فیوز٬2 پسٹل اور دیگر تخریبی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف کا رروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :