ملک میں غیر جا نبدارانہ احتساب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے٬ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

عدالت عظمیٰ کی طرف سے وزیر اعظم کو نوٹس جاری ہو نے پر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں٬ را نا تنویر حسین

پیر 24 اکتوبر 2016 16:16

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں غیر جا نبدارانہ احتساب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے پا نا مہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اب کسی بھی جماعت یا فرد کے پا س حکومت کے خلاف احتجاج کرنے یا اسلام آباد بند کرنے کی باتیں کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہ ہے عدالت عظمیٰ کی طرف سے وزیر اعظم کو نوٹس جاری ہو نے پر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہو ئی بلکہ حکومت نے اس کا خیر مقدم کیا نوازشریف ہر فورم پر جواب دینے کو تیار ہیں وزیر اعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر کے ایک مثال قائم کی ہے اب عمران خان عوام پر رحم کریں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں اپوزیشن پا نا مہ لیکس کے مسئلے پر سنجیدہ نہیں تھی اپوزیشن کی جانب سے پیش کئے جا نے والے ٹی او آرز کا ہدف صرف وزیراعظم تھے عمران خان کے آئے روز کے تماشے سے پوری قوم تنگ آچکی ہے پی ٹی آئی کی قیادت ملکی ترقی و خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتی ہے مگر اس میں وہ کا میاب نہیں ہو گی اسلام آباد پر یلغار کرنیوالے ملک وقوم کے ہرگز خیر خواہ نہیں ان کا ایجنڈہ کچھ اور ہے دھرنا خان اور پنڈی کے شیخ چلی کی اسلام آباد کو بند کرنے کی حسرت دل میں ہی رہ جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روزشیخوپور ہ کی تحصیل فیروزوالہ میں شیر بنگال کا لونی میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدی ایک بڑے عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ارکا ن صوبا ئی اسمبلی پیر اشرف رسول٬ محمد حسان ریا ض ٬ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدار برائے چیئر مین ضلع کو نسل احمد عتیق انور ٬ یو سی چیئر مین حاجی شا ہد حیات ٬ با نی صدر شیر بنگال کا لونی ملک محبوب اعوان اور مسلم لیگ (ن) کے میڈ یا ایڈوائزر ندیم گورایہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا رانا تنویرحسین نے کہا کہ قوم اب کسی بھی ڈگڈگی بجانے والے کے تماشے کا حصہ نہیں بنے گی دارالحکومت بند کرنے کا اعلان ملک دشمنی اور ریاست سے بغاوت کے مترادف ہے پی ٹی آئی عمران خان کی ہٹ دھرمی اور ضد کے با عث آج تنہا ئی کا شکار ہو چکی ہے ایک بار پھر سیاسی معاملات میں فوج کو بلاوجہ ملوث کر کے عمران خان خود کو طفل تسلیان نہ دیں قوم کو 2014ء کا دھرنا آج بھی یاد ہے نہ اس وقت کسی ایمپائر کی انگی اٹھی تھی اور نہ ہی کبھی اٹھے گی 99ء اور آج کے حالا ت میں بہت فرق ہے اللہ تعالیٰ نے نا کا می اور بدنامی عمران خان کے مقدر میں لکھ دی ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2018ء کے بعد بھی مسلم لیگ (ن) اپنی کا رکردگی اور عوامی خدمت کی بدولت اتدار میں ہو گی قبل ازیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نیچیئر مین یو سی حاجی شاہد حیات اور شیر بنگال کا لونی کے بانی صدرملک محبوب اعوان کے مطالبہ پر شییر بنگال کا لونی فیز ٹو میں ما لکا نہ حقوق٬ کھیلوں کے لئے گراونڈ اور را نا ٹائو ن میں سوئی گیس کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔