افغانستان میں رواں سال پوست کی کاشت میں 10 فیصد اضافہہوا٬ اقوام متحدہ

پیر 24 اکتوبر 2016 16:14

نیویارک / کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال افغانستان میں پوست کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور عدم استحکام کی وجہ سے پوست کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام دکھائی دیتی ہیں افغانستان کے وزیر انسداد منشیات سلامت عظیمی نے اقوام متحدہ کی رپورٹ لانچ کرتے ہوئے کہا کہ 2005 کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال پوست کی کاشت میں 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اب یہ 183000 سے بڑھ کر 20100 ہیکڑز تک پہنچ گئی ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :